0
Tuesday 28 Oct 2014 18:26

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، محمود عباس

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، محمود عباس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ امریکہ مداخلت کرکے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ مداخلت کرکے مظالم بند کروائے۔ فلسطینی صدر نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 416941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش