QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی

28 Oct 2014 20:46

اسلام ٹائمز: گرفتار دہشتگرد سرمد صدیقی، ندیم برگر عرف ملا، آصف ظہیر اور ماسٹر عیسیٰ نے ایئرپورٹ حملے کیلئے افغان سرحد کے قریب ٹریننگ کیمپ میں تربیت لی، بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے جبکہ حملے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے سی آئی ڈی پولیس نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے طارق روڈ اور ملیر میں کارروائی کی جہاں سے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرمد صدیقی، ندیم برگر عرف ملا، آصف ظہیر اور ماسٹر عیسیٰ شامل ہیں، ملزمان نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے لئے افغان سرحد کے قریب ٹریننگ کیمپ میں تربیت لی اور بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے جبکہ حملے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا تھا۔

سی آئی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے تانے بانے کوئٹہ کے سمنگلی ایئربیس حملے سے ملتے ہیں جبکہ حملے میں القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور مقامی دہشت گرد ملوث ہیں اور دہشت گردوں نے حملے سے پہلے شاہ فیصل کالونی میں رہائش اختیار کی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب حملہ کیا گیا تھا جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ فورسز کے آپریشن میں تمام دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 416969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416969/کراچی-ایئرپورٹ-حملے-میں-ملوث-4-دہشتگرد-گرفتار-ایڈیشنل-ا-ئی-جی-سی-ڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org