QR CodeQR Code

نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی

28 Oct 2014 23:02

اسلام ٹائمز: قومی احتساب بیورو نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (او ای بی آئی) ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے، جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا، جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق ایم ڈی ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کے ساتھ اپنے داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا بھی الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (او ای بی آئی) ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے، جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416983/نیب-نے-سابق-وزیراعظم-راجہ-پرویز-اشرف-کیخلاف-ریفرنس-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org