QR CodeQR Code

وزیراعلٰی بلوچستان نے بلدیاتی انتخابات کے مراحل کی تکمیل کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

28 Oct 2014 23:35

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل واپس لیتے ہوئے ان نشستوں پر انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی منظوری وزیراعلٰی نے دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلٰی نے صوبے میں پندرہ روز میں بلدیاتی انتخابات کے مراحل مکمل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ صوبے میں مقامی حکومتوں کے قیام کے عمل کی تکمیل کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے کسانوں، مزدوروں، چیئرمین/میئر، ڈپٹی میئر/ڈپٹی چیئرمین کی خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ بلوچستان پہلا اور واحد صوبہ ہے، جہاں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کئے جانے کے باعث کسانوں، مزدوروں، چیئرمین/میئر، ڈپٹی چیئرمین/ڈپٹی میئر کی خالی نششتوں پر انتخابات منعقد نہ ہوسکے۔ حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل واپس لیتے ہوئے ان نشستوں پر انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی منظوری وزیراعلٰی نے دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416989/وزیراعل-ی-بلوچستان-نے-بلدیاتی-انتخابات-کے-مراحل-کی-تکمیل-کیلئے-الیکشن-کمیشن-کو-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org