QR CodeQR Code

محرم الحرام میں امن و امان کی برقراری کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون اور اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں، وفا عباس

29 Oct 2014 08:01

اسلام ٹائمز: دورہ راولپنڈی کے دروان اپنے خطاب میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پہلے سے ہی ایک حساس علاقہ ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس دفعہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس اپنے دورہ راولپنڈی کے دوران ڈویژنل صدر راولپنڈی ارسلان حیدر کے گھر پہنچے تو وہاں نوجوان اپنے محبوب میر کاروان کے استقبال کے لئے پہلے ہی سے موجود تھے۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہماری تعلیم ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محر م الحرام میں پورے پاکستان میں مجالس کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور نواسہ رسول کو پرسہ دیا جا رہا ہے۔ اس صورت حال میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مجالس اور جلوسوں کے اردگرد کڑی نظر رکھیں۔ شرپسند عناصر پوری طرح کوشش کریں گے کہ کسی طرح امن و امان کی صورت کو خراب کرکے ملک میں ہنگامی کیفیت پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہلے سے ہی ایک حساس علاقہ ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس دفعہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کا رول انتہائی اہم ہوگا۔ انتظامیہ کو ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ملک پاکستان اب مزید دہشت گردی اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 417008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417008/محرم-الحرام-میں-امن-امان-کی-برقراری-کیلئے-انتظامیہ-سے-بھرپور-تعاون-اور-اپنے-ارد-گرد-کڑی-نظر-رکھیں-وفا-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org