0
Wednesday 29 Oct 2014 13:18

سیاسی جرگے کا پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے کو محرم الحرام کے بعد تک ملتوی کرنیکا مطالبہ

سیاسی جرگے کا پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے کو محرم الحرام کے بعد تک ملتوی کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سیاسی جرگے نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے کو محرم الحرام کے بعد تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا، سراج الحق کہتے ہیں کہ استعفے کی منظوری سے سمجھا جائیگا کہ حکومت خود مڈٹرم انتخابات کا ماحول بنا رہی ہے، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دھرنا اور فساد جاری رہا تو اڑھائی ہفتوں میں صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جرگے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری میں عجلت سے کام نہ لیا جائے اور اس معاملے کو محرم الحرام کے بعد تک مؤخر کردیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی بحران ختم نہیں ہوا، اگر اکتیس ممبران اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے تو سمجھا جائیگا کہ حکومت خود مڈٹرم انتخابات کا ماحول بنا رہی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیاسی مسئلہ اور دوسری جانب عوامی مسائل ہیں، آج عوام اتنا سانپ اور بچھو سے نہیں ڈرتی جتنا مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ڈرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسئلہ پر سیاسی جماعتوں نے دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات خراب ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر دھرنا ختم نہیں ہوا تو آنے والے دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ وزیراعظم کے استعفٰی کے مطالبے سے دستبردار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ استعفے منظور نہ کئے جائیں، وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے کہ مسئلے کا حل تلاش کریں۔
خبر کا کوڈ : 417041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش