QR CodeQR Code

لاپتہ کیس، سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے کی عدم پیشی پر سندھ ہائیکورٹ کی برہمی

29 Oct 2014 13:43

اسلام ٹائمز: ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے پشاور ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کے باعث نہیں آ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لاپتہ شہری اسامہ وحید کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے پیش نہ ہونے پر عدالتی بنچ نے برہمی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے پشاور ہائیکورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کے باعث نہیں آ سکے۔ جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتیں نہیں چلا رہے؟ بار بار طلب کرنے کے باوجود سیکرٹری داخلہ خیبر پی کے کیوں نہیں آ رہے۔


خبر کا کوڈ: 417048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417048/لاپتہ-کیس-سیکرٹری-داخلہ-خیبر-پی-کے-کی-عدم-پیشی-پر-سندھ-ہائیکورٹ-برہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org