0
Wednesday 29 Oct 2014 11:00

تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ قومی و ملی معاملات میں جے ایس او کا کردار نمایاں نظر آنا چاہیے، علامہ ساجد نقوی

تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ قومی و ملی معاملات میں جے ایس او کا کردار نمایاں نظر آنا چاہیے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی کے سربراہ نے مرکزی صدر کو ہدایت کی کہ آپ نوجوان اپنی تعلیم پر بھرپور انداز میں توجہ دیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ جے ایس او پاکستان کے نوجوانوں کا کردار قومی و ملی معاملات میں بھی نمایاں نظر آنا چاہیے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ تعلیم وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ آپ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے گوش و کنار میں تنظیمی اسٹرکچر کو مضبوط کریں اور اس تنظیم کے ذریعے تعلیمی آگاہی ملک کے گوش و کنار میں پھیلائیں۔ اس مقصد کے لئے پورے ملک میں تعلیمی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے طوفانی دورہ جات کریں۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے علامہ سید ساجد علی نقوی کے سامنے اپنی مرکزی کابینہ کے انتخاب کے سلسلہ میں تجاویز پیش کیں، جس پر انہوں نے مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے مرکزی صدر کی مختصر کارکردگی رپورٹ کو سراہا اور اسے اسی طرح جاری رکھنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 417074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش