QR CodeQR Code

امت مسلمہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرے،علامہ ریاض شاہ

29 Oct 2014 19:21

اسلام ٹائمز: جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عالمی منصوبہ بندی کے تحت اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اور امت مسلمہ کو اپنی شناخت سے محروم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما عبدالرزاق ساجد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ پوری دنیا میں صلیب کی بالا دستی چاہتا ہے، غلبہ اسلام کیلئے جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے، انقلاب کے لئے رسول اللہ ﷺ کا طریقہ اختیار کرنا ہو گا، عالمی منصوبہ بندی کے تحت اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اور امت مسلمہ کو اپنی شناخت سے محروم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کے لبرل اور ماڈرن اسلام کا حقیقی اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین جیسے سرد خانے میں پڑے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق میں بلا جواز مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ علامہ ریاض شاہ نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد نفاذ نظام مصطفی ﷺ کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا اسی وجہ سے ہم اللہ کے مجرم اور عذاب کے مستحق بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرے، امت مسلمہ کو باطل قوتوں سے مقابلہ کے لئے متحد ہونا چاہیئے، دین اسلام کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 417105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417105/امت-مسلمہ-چیلنجز-سے-نمٹنے-کیلئے-نئی-حکمت-عملی-تیار-کرے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org