0
Thursday 30 Oct 2014 10:38

محرم الحرام، ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، علامہ ساجد نقوی سمیت 215 علماء و ذاکرین

محرم الحرام، ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، علامہ ساجد نقوی سمیت 215 علماء و ذاکرین
اسلام ٹائمز۔ ڈی سی ڈیرہ وقار علی خان نے ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ جس کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے یا تعلق رکھنے والے 215 علماء و ذاکرین کی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بھی تقریب یا پروگرام میں شرکت پر پابندی عائدکر دی ہے۔ جن علماء و ذاکرین پر پابندی عائدکی گئی ہے ان میں علامہ ساجد علی نقوی، آغا اظہر شیرازی، علی حسن، علامہ نذیر حسین اور عبدالغفار سمیت دیگر علماء و زاکرین شامل ہیں۔ اسی طرح اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائدکی گئی ہے, اور پانچ افراد سے زائد کا اکھٹا ہونا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے پر عاشورہ تک ایل پی جی سلنڈر, کھلا پیٹرول و تیزاب کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ ساتویں محرم سے دسویں محرم تک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ موبائل پر بھی نویں محرم سے صبح چھ بجے سے لیکر گیارھویں محرم کی صبح 11 بجے تک بندش ہوگی۔ ان پابندیوں کااطلاق قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں پرنہیں ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 417164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش