QR CodeQR Code

بلوچستان میں تخریب کاری کی بڑی سازش ناکام

30 Oct 2014 10:20

اسلام ٹائمز:مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ اسلحہ و گولہ بارود میں 25 مارٹر گولے، 100سے زائد میزائل، راکٹ لانچرز اور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کارروائیاں ناکام بنا دی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ کارروائی میں ایف سی کے ساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد، گولہ بارود، اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ و گولہ بارود میں 25 مارٹر گولے، 100سے زائد میزائل، راکٹ لانچرز اور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18 خودکش جیکٹس اور 107راکٹ گولے اور تقریباً 2 ٹن دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 417210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417210/بلوچستان-میں-تخریب-کاری-کی-بڑی-سازش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org