0
Thursday 30 Oct 2014 12:36

خورشید شاہ کی درخواست مسترد، حکومت کو 13 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنیکا حکم

خورشید شاہ کی درخواست مسترد، حکومت کو 13 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے مزہد تین ماہ کی مہلت کی درخواست مسترد کردی ہے اور حکم دیا ہے کہ تیرہ نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونے سے عدالت اور الیکشن کمشن دونوں کے معاملات متاثر ہو ریے ہیں۔ خورشید شاہ کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر الیکشن اصلاحات کے بعد چیئرمین کے تقرر کا طریقہ کار تبدیل ہوا تو مشکل پیدا ہوگی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا آپ کو حکومت کی جانب سے مہلت کی ہدایات ملی ہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انہیں کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق خورشید شاہ کی تین ماہ کی مزید مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تیرہ نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 417227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش