0
Thursday 30 Oct 2014 14:47

پشاور، شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

پشاور، شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید 8 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اسپن قمر میں آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی نماز جنازہ پشاور چھائونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے علاوہ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید فوجی جوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں، جہاں ان کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور کا بھی دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔
خبر کا کوڈ : 417256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش