QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے حلقے میں 13 ہزار 368 ووٹ جعلی نکلے

30 Oct 2014 15:12

اسلام ٹائمز: نادرا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 13 ہزار 368 ووٹ جعلی ہیں جن کی کاؤنٹر فائل سے تصدیق نہ ہو سکی جبکہ 56 ہزار 79 ووٹ کی ناقص سیاہی کے استعمال، نامکمل انگوٹھوں کے نشان اور غلط شناختی کارڈ کے اندراج کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ پی ایس 29 خیرپور کی سنسنی خیز جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پیش کر دی ہے۔ نادرا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 133 پولنگ اسٹیشنوں کے 86 ہزار 94 ووٹ جانچ پڑتال کیلئے نادرا کو بھیجے گئے تھے اور نادرا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 13 ہزار 368 ووٹ جعلی ہیں جن کی کاؤنٹر فائل سے تصدیق نہ ہو سکی جبکہ 56 ہزار 79 ووٹ کی ناقص سیاہی کے استعمال، نامکمل انگوٹھوں کے نشان اور غلط شناختی کارڈ کے اندراج کی وجہ سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، صرف 16 ہزار 647 ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے وزیر اعلیٰ سندھ کامیاب ہوئے اور ان کے قریب ترین حریف نواز لیگ کے سید غوث علی شاہ رہے، جنھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 417265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417265/وزیراعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-کے-حلقے-میں-13-ہزار-368-ووٹ-جعلی-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org