QR CodeQR Code

امیر جماعت اسلامی کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل حیرت ہے

سراج الحق ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں تو کرپٹ ٹولے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، عمران خان

30 Oct 2014 18:08

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کر دیں۔ سراج الحق کیجانب سے تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی صف میں شامل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر سیخ پا، عوام کے سامنے پوزیشن واضع کرنے کا مطالبہ۔ عمران خان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا بند کر دیں۔ سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی صف میں شامل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ سراج الحق کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل حیرت ہے۔ سراج الحق اپنے بیان پر عوام کے سامنے اپنی پوزیشن واضع کریں۔ عمران خان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سراج الحق بتائیں کہ وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں یا سٹیٹس کو۔؟ سراج الحق ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں تو کرپٹ ٹولے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
 
واضع رہے کہ عمران خان کا یہ بیان متوقع طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اس بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک جانب سمندری طوفان کا سامنا ہے تو دوسری طرف سیاسی گہماگمی نے بھی ''نیلوفر'' کی شکل اختیار کرلی ہے۔ سیاسی جماعتیں انتخابات کے دوران پنجہ آزمائی کریں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پہنچ کے ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ''سیاسی نیلوفلر ملک کے لئے بڑا خطرہ ہے۔'' ان حالات میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہنگامہ نہ ہو۔ سندھ اور پنجاب میں سیاسی گہما گہمی بھی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔ دھرنوں سے قبل بھی ملکی معیشت مستحکم نہ تھی اور اب بھی وہی حال ہے۔


خبر کا کوڈ: 417290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417290/سراج-الحق-ملک-میں-اسلامی-نظام-کا-نفاذ-چاہتے-ہیں-کرپٹ-ٹولے-کیخلاف-اٹھ-کھڑے-ہوں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org