QR CodeQR Code

جمعہ کو پورے میں مظاہرے ہوں گے

راولپنڈی میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

عوام سے شرکت کی اپیل

30 Oct 2014 20:25

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں طلبہ سمیت متعدد شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے اسیر نوجوان رہا نہیں کر دیئے جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایما پر راولپنڈی انتظامیہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور ماورائے قانون اغوا کیے گئے نوجوانوں کو رہا کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں اہل تشیع نوجوانوں کی گرفتاریاں در اصل عزاداری کو محدود کرنے کی سازش ہے، حکومت وقت امام حسین علیہ السلام کی یاد اور عزاداری پر قدغن لگانے کی کوششوں سے باز رہے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں یونیورسٹیز کے طلبہ سمیت متعدد شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزاداری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، حکومت کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں برابر کی شریک ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے ظلم کا نشانہ بننے والے اہل تشیع کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور کراچی میں حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور راولپنڈی انتظامیہ کی یک طرفہ اور شیعہ دشمن حرکتوں کی وجہ سے پورے ملک میں اہل تشیع میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اپنی قوم پر ہونے والی زیادتیوں کیخلاف آواز اٹھائیں۔ شیعہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے اسیر نوجوان رہا نہیں کر دیئے جاتے۔ آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے کل یوم جمعہ کو نماز ہائے جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کل نماز  ہائے جمعہ کے بعد پاکستان کے شہر شہر، قصبہ قصبہ اور قریہ قریہ میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت تعصب کی عینک اتار کر ہوش کے ناخن لے۔ اہل تشیع کی ملک گیر اور نمائندہ جماعتوں نے جب تک راولپنڈی انتظامیہ گرفتار نوجوانوں کو رہا نہیں کرے گی اسوقت تک گگلت، بلتستان، پنجاب، لاہور، کے پی کے، سندھ اور کراچی سمیت احتجاج  کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک احتجاج کی کال دیتے ہوئے اہل تشیع قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، راولپنڈی میں امام بارگاہوں کی آتش زدگی اور اہل تشیع نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کیخلاف قوم کا بچہ بچہ احتجاج میں شرکت کرے۔


خبر کا کوڈ: 417316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417316/راولپنڈی-میں-بے-گناہ-نوجوانوں-کی-گرفتاریوں-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کا-ملک-گیر-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org