0
Thursday 30 Oct 2014 20:51
اخبار میں چھپنے والے بیان کی تردید

عمران خان اور سراج الحق کے درمیان غلط فہمی دور ہوگئی، ترجمان جماعت اسلامی

عمران خان اور سراج الحق کے درمیان غلط فہمی دور ہوگئی، ترجمان جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سراج الحق اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان دوریاں ایک غلط خبر کے سبب ہوئیں تھیں اور یہ غلط فہمی ابتدائی رابطے میں ہی دور ہوگئی ہے کیونکہ امیر جماعت اسلامی کی طرف سے عمران خان سے متعلق کوئی منفی بیان نہیں دیا گیا۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سراج الحق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرتے رہے ہیں اور پوری قوم ان کی اس خدمت پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سراج الحق اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اس معاملے پر پیدا ہونی والی غلط فہمی کو سلجھا لیا گیا ہے۔ واضح رہے عمران خان نے آج سراج الحق سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ وکٹ کے دونوں طرف مت کھیلیں۔ جماعت اسلامی کے دفتر سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے 30 اکتوبر کے ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے منسوب اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون میں کوئی فرق نہیں اور یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ یہ خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی اور محض اخبار کی شرانگیزی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 417324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش