0
Thursday 30 Oct 2014 20:58

گلگت بلتستان، ٹائم سکیل پروموشن منظور، نوٹیفیکیشن جاری

گلگت بلتستان، ٹائم سکیل پروموشن  منظور، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کی ٹائم سکیل پروموشن کا با قاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر کو فنانس ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے سیکشن آفیسر امین اللہ غزنوی کے دستخط سے یہ نو ٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نوٹیفیکیشن کے جاری ہونے کے بعد صدر پروفیسر محمد زمان کے زیرِ صدارت گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کی جدوجہد اور تمام فیکلٹی ممبرز کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے اور نوٹیفیکیشن کو یقینی بنانے پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ڈاکٹر علی مدد شیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ، سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ اور فنانس سیکرٹری جہانگیر مشتاق وِرک صاحب سمیت اُن تمام کرم فرماوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے لیکچررز اور پروفیسرز کے اس بنیادی، قانونی اور دیرینہ مطالبے کے حل میں بھرپور کردار ادا کیے۔
خبر کا کوڈ : 417329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش