QR CodeQR Code

داؤد انجینئرنگ کالج میں 2 گروپ میں تصادم سے 8 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا

30 Oct 2014 23:15

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس نے تصادم کی صورت اختیار کر لی، تصادم میں 8 طلبہ معمولی زخمی ہوئے تھے تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ داؤد انجینئرنگ کالج میں 2 گروپ میں تصادم سے 8 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع داؤد انجینئر نگ کالج میں جمعرات کی صبح 2 طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان معمولی سی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دونوں گروپ کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے میں لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس نے تصادم کی صورت اختیار کرلی، تصادم میں 8 طلبہ معمولی زخمی ہوئے تھے تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 417350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417350/داؤد-انجینئرنگ-کالج-میں-2-گروپ-تصادم-سے-8-طلبہ-زخمی-ہوگئے-پولیس-نے-صورتحال-پر-قابو-پالیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org