QR CodeQR Code

طاہر القادری اُسی سسٹم کا حصہ بننے جارہے ہیں، جس کے خلاف تحریک چلائی، اسد عمر

31 Oct 2014 08:49

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی رہنماء کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا ہے، انہیں سوچنا چاہیئے کہ اتحادی حکومت میں اب ان کے وزیر کو رکھنا چاہیئے یا نہیں، وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی منطق واقعی سمجھ نہیں آرہی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستا تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اُسی سسٹم کا حصہ بننے جارہے ہیں، جس کے خلاف تحریک چلائی، ان کے دھرنا ختم کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ عوامی تحریک اور پی ٹی آئی الگ الگ پارٹیاں ہیں اور اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سراج الحق کے بیان پر افسوس ہوا ہے، انہیں سوچنا چاہیئے کہ اتحادی حکومت میں اب ان کے وزیر کو رکھنا چاہیئے یا نہیں، وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی منطق واقعی سمجھ نہیں آرہی۔


خبر کا کوڈ: 417370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417370/طاہر-القادری-ا-سی-سسٹم-کا-حصہ-بننے-جارہے-ہیں-جس-کے-خلاف-تحریک-چلائی-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org