QR CodeQR Code

راولپنڈی یوم عاشور، تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات مکمل

31 Oct 2014 10:14

اسلام ٹائمز: راجہ بازار مدرسہ تعلیم القرآن کے تمام مقامات نو محرم سے مکمل خالی ہوں گے، یہاں کسی کو کھڑا ہونے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں کو زیرو ٹالرنس پالیسی تیار کرکےان کے پرامن انعقاد کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی کی تاریخ کے سخت ترین اتنظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ کے مطابق عاشور ہ محرم کے ماتمی جلوس کے تمام حساس مقامات کو 9 محرم سے مکمل طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، روٹ کے راستوں کے تمام گھروں اور دکانوں کے چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات ہوں گے اور ہر کسی کے کھڑا ہونے اور بالکونیوں سے جھانکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، راجہ بازار مدرسہ تعلیم القرآن کے تمام مقامات نو محرم سے مکمل خالی ہوں گے، یہاں کسی کو کھڑا ہونے کی اجازت بھی نہیں ہو گی، روٹ کے راستوں پر گزشتہ روز سخت سرچ آپریشن کیا گیااور 250 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، یہ آپریشن عاشور تک روزانہ جاری رہیں گے، کنٹینر 7 محرم کو انتظامیہ کے حوالہ کر دیئے جائیں۔ موبائل سروس یوم عاشور رات دس بجے تک بند رہے گی اور ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 417376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417376/راولپنڈی-یوم-عاشور-تاریخ-کے-سخت-ترین-حفاظتی-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org