0
Friday 31 Oct 2014 07:47

موجودہ مادی دور میں نوجوانوں کی اعلٰی روحانی تربیت کرنا جے ایس او کا اولین فریضہ ہونا چاہیے، علامہ عبدالجلیل نقوی

موجودہ مادی دور میں نوجوانوں کی اعلٰی روحانی تربیت کرنا جے ایس او کا اولین فریضہ ہونا چاہیے، علامہ عبدالجلیل نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے راولپنڈی میں ایک وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ عبدالجلیل نقوی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔ مرکزی صدر نے قومی اور تنظیمی معاملات پر ان سے راہنمائی لی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہمارے لئے دعا کریں کہ خدا ہمیں اس امتحان میں کامیاب فرمائے۔ علامہ عبدالجلیل نقوی نے کہا کہ آج پرآشوب دور ہے، ہر طرف مادیت کا دور دورہ ہے اور شیطان اپنے پر پھیلائے بیٹھا ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت کرنا تنظیم کا اولین فریضہ ہونا چاہیے۔ خداوند متعال نے آپ کو اس عظیم ذمہ داری کے لئے چنا ہے۔ طلباء نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس ذمہ داری اور اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے پائے۔
خبر کا کوڈ : 417382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش