0
Friday 31 Oct 2014 16:01

امام عالی مقام نے اپنے کردار و فکر و عمل سے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی، علامہ محمد علی فاضل

امام عالی مقام نے اپنے کردار و فکر و عمل سے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی، علامہ محمد علی فاضل
اسلام ٹائمز۔ امام ؑ کا مقصد قیام اقتدار نہیں اصلاح و فلاح امت تھا، حسینیؑ فکر و عمل نے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی، علامہ محمد علی فاضل امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ فلسفہ حسینی کا پرچار اپنا مقصد حیات بنا لیں، محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزا سے خطاب۔ راولپنڈی 31 اکتوبر 2014ء کو ممتاز مدرس و عالم دین علامہ محمد علی فاضل نے کہا ہے کہ امام حسین ؑ کے قیام کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ اصلاح و فلاح امت تھا، احکام خداوندی اور سنت نبویؐ کو فراموش کر دیا گیا تھا، امام عالی مقام نے اپنے کردار و فکر و عمل سے یزیدیت کو قیامت تک شکست دیدی، اب امت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسفہ حسینی ؑ کے پرچار کو اپنا مقصد حیات بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ بارگاہ علمدار پنج سڑکی میں محرم الحرام کی چھٹی مجلس
عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ امام حسین ؑ کے قیام کا مقصد صرف امت کی اصلاح تھا کیونکہ ان کا مقصد حصول اقتدار کیلئے تھا اور نہ ہی وہ کسی لڑائی و قتال کا مقصد رکھتے تھے۔ اگر ہدف و مقصد امام عالی مقام کے مدنظر تھا تو وہ صرف اپنے ناناؐ کی امت کی اصلاح تھی۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس وقت کے حالات کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات ہر شخص پر عیاں ہو جائیگی کہ اسی زمانے میں دین کے اندر کس قدر خرافات کی گئی تھیں سنت الٰہی و نبوی کو فراموش کیا جا چکا تھا ان حالات میں نواسہ رسول ؐ کی یہ شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ وہ دین کے تقدس کو بحال کرتے ہوئے اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آئندہ نسلوں تک قیام امام حسین ؑ کے مقصد بارے آگاہی دیتے رہیں اور فلسفہ حسینی ؑ کو پھیلاتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 417412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش