0
Friday 31 Oct 2014 23:14

سکیورٹی کیلئے مقامی رضاکاروں کی تشکیل اہمیت کا حامل ہے، ڈی آئی جی بلتستان

سکیورٹی کیلئے مقامی رضاکاروں کی تشکیل اہمیت کا حامل ہے، ڈی آئی جی بلتستان
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان عنایت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ اسکردو میں پہلی بار پولیس قومی رضاکار کی تشکیل سکیورٹی نقطہ نگاہ سے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج کا حامل ہے۔ مذکورہ رضاکار پولیس کی طرح کام کرینگے اس مقصد کے حصول کے لیے انہیں پولیس کے سینئرز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں باقاعدہ تربیت دی گئی ہے اور ہر صبح انہیں دیگر پولیس اہلکاروں کی طرح باقاعدہ رول کال میں خصوصی ہدایات اور ڈیوٹی تقسیم کر کے پولیس آفیسر کی کمانڈ میں متعلقہ مقامات پر بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کی تشکیل سے ضلعی پولیس نفری کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا اور مقامی رضاکار نوجوانوں کی وجہ سے غیرمقامی مشکوک افراد کی نشاندہی سمیت دیگر کئی مسائل دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ ان رضاکاروں کو جامہ تلاشی اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے سمیت کسی بھی ممکنہ حالات میں فوری طور پر حرکت میں آنے سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم ہو یا کوئی بھی قومی اور مذہبی تہوار ان رضاکاروں کی مدد سے سکیورٹی کو بہتر اور موثر بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں کو محکمہ پولیس میں بھرتیوں کے مواقع پر خصوصی رعایت بھی دینے کا ارادہ ہے اور انہیں ان کی کارکردگی کی بنیا د پر ترجیح دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 417488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش