0
Saturday 1 Nov 2014 00:03

کینیڈا، دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی گرفتار

کینیڈا، دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین اخبار گلوب کی رپورٹ کے مطابق تیس سالہ سافٹ ویئر ڈیزائنر محمد عقیق انصاری کو کینیڈا کی پولیس نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پاکستانی اسلحہ جمع کرنے کا شوقین ہے۔ واضح رہے کہ یہ گرفتاری ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں اونٹاریو اور کیوبک میں دو مختلف حملوں کے دوران دو کینیڈین فوجی ہلاک ہو گئے۔ فیڈرل افسران نے الزام عائد کیا ہے کہ انصاری کے پاکستان میں عسکریت پسندوں سے روابط ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر سخت گیر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق انصاری نے اسلحہ کے ذخیرہ بھی جمع کر رکھا ہے۔ اخبار کے مطابق انہیں کینیڈین امیگریشن قوانین کے تحت چارج کیا گیا ہے اور وہ کینیڈا کی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ یاد رہے کہ دہشت گردی کے الزام میں ایک پاکستانی اسوقت گرفتار کیا گیا ہے جب پاکستانی آرمی کے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش