QR CodeQR Code

کوئٹہ، یوم عاشور کو موبائل سروس معطل رہیگی

1 Nov 2014 00:18

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو یوم عاشورہ کے روز صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی، جو وفاقی وزارت داخلہ نے قبول کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو یوم عاشورہ کے روز صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی، جو وفاقی وزارت داخلہ نے قبول کرلی۔ جس کے بعد یوم عاشورہ کو کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 417495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417495/کوئٹہ-یوم-عاشور-کو-موبائل-سروس-معطل-رہیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org