QR CodeQR Code

کراچی میں امام بارگاہ مدینۃ العلم کے قریب یولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

1 Nov 2014 01:44

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے راشد منہاس فلائی اوور کے اوپر سے نیپا چورنگی کے قریب امام بارگاہ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا،جس سے پولیس موبائل تباہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے باوجود دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہیں روکا جا سکا ہے، دہشتگرد کی تازہ کارروائی میں نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس وین میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ایکبار پھر فلائی اوور کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے دستی بم راشد منہاس فلائی اوور کے اوپر سے نیپا چورنگی کے قریب مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر پھینکا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل بھی تباہ ہوگئی جبکہ حملے کے بعد راشد منہاس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بھی بند کر دیا گیا۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 417502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417502/کراچی-میں-امام-بارگاہ-مدینۃ-العلم-کے-قریب-یولیس-موبائل-پر-دستی-بم-حملہ-2-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org