0
Saturday 1 Nov 2014 14:04

یمن، حوثی قبائل کا نئی حکومت کی تشکیل کیلئے صدر کو 10 دن کا الٹی میٹم

یمن، حوثی قبائل کا نئی حکومت کی تشکیل کیلئے صدر کو 10 دن کا الٹی میٹم
اسلام ٹائمز۔ یمن میں حوثی شیعہ قبائل نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے دس دن کا الٹی میٹم دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ اقتدار پر قبضہ کرلیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثی شیعوں کی تنظیم انصار اللہ نے جمعہ کو دارالحکومت صنعا میں قریباً تیس ہزار قبائلیوں کی ریلی منعقد کی ہے اور اس اجتماع میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انھوں نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ نئی حکومت کی تشکیل میں ناکام رہتے ہیں تو حوثیوں کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ پاپولر قبائلی اتحاد کے ترجمان ضیف اللہ رسام نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا اجلاس فیصلہ سازی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک اور مقرر نجیب المنصوری نے سالویشن ملٹری کونسل کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 417561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش