0
Saturday 1 Nov 2014 15:07

دین و ملت کے استحکام کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی، علامہ شاہ تراب الحق قادری

دین و ملت کے استحکام کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی، علامہ شاہ تراب الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ محرم صبر استقامت کا درس دیتا ہے، باطل کے خلاف ڈٹ جانا شہدائے کربلا کا درس انقلاب ہے، شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کیلئے جان و مال اور عزیز و اقارب کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی، امام حسینؑ و شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلا جائے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہء حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب مسجد مقبول آباد سوسائٹی کراچی میں ذکر امام حسینؑ کی نشست سے خطاب میں کیا۔ علامہ سید تراب الحق قادری نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسوہء حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظالم اور باطل قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
خبر کا کوڈ : 417575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش