0
Saturday 1 Nov 2014 17:07

کراچی میں پاک فوج کے دستے حساس مقامات پر تعینات کر دیئے گئے

کراچی میں پاک فوج کے دستے حساس مقامات پر تعینات کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی درخواست پر پاک فوج کے دستے کراچی کے حساس مقامات پر تعینات کر دئیے گئے، پولیس کی جانب سے شہر میں ایک سو چھیالیس مقامات پر انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عاشورا محرم کی مناسبت سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سندھ حکومت نے فوج کی مدد لینے کیلئے وزارت دفاع سے درخواست کی تھی جس کے بعد شہر کے حساس مقامات فوجی دستے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں فوج کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر فوج انتظامیہ کی طلبی پر فوری مدد کے لئے پہنچے گی۔ سندھ پولیس نے تین زون میں فوج کی ضرورت پڑنے پر زور دیا ہے۔ ساﺅتھ زون میں 900 فوجی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ایسٹ میں 4 کمپنی اور ویسٹ میں 3 کمپنی حساس علاقوں میں بھیج جا رہی ہیں۔ کراچی پولیس نے ساﺅتھ زون میں 58، ایسٹ میں 61 اور ویسٹ میں 27 مقامات کو حساس قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 417589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش