0
Saturday 1 Nov 2014 21:18

ترقی بہتر پالیسی سے ہوتی ہے دھرنے دینے سے نہیں، احسن اقبال

ترقی بہتر پالیسی سے ہوتی ہے دھرنے دینے سے نہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ جن ملکوں میں ترقی ہوئی، وہاں اس ترقی کی وجہ دھرنے نہیں، بلکہ ان کی بہتر پالیسی تھی۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقی اچھی پالیسی کی وجہ سے ہوتی ہے، دھرنے دینے سے نقصان کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری منفی سیاست سے نقصان ملک کا ہی ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چئیر میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں، پہلے وہ نیا خیبر پختونخواہ تو بنا لیں جہاں حکومت ان کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ لیگی حکمرانوں کیطرف سے اووربلنگ، لوڈ شیڈنگ، بد امنی اور مہنگائی جیسے تمام مسائل کی وجہ دھرنوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 417629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش