0
Sunday 2 Nov 2014 14:01

خیبرایجنسی، باڑہ میں مکان پرمارٹر گولہ گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق

خیبرایجنسی، باڑہ میں مکان پرمارٹر گولہ گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔ مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے دو بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 417723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش