QR CodeQR Code

ضلع خانیوال میں 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند رہینگے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی

3 Nov 2014 00:56

اسلام ٹائمز: جلوس عزا میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تحصیل میاں چنوں میں عزاداروں کی حفاظت کیلئے 200 سے زائد اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال بھر میں 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند رہیں گے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ بچے، خواتین، بزرگ اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، علم کے ماتمی جلوس کی سکیورٹی چیک کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں عزاداری کے پروگرام پر امن طور پر جاری ہیں، جبکہ تحصیل میاں چنوں میں عزاداروں کی حفاظت کیلئے 200 سے زائد اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال بھر میں صرف ایک دن کیلئے 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند رہیں گے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، اس سلسلہ میں انہوں نے حکومت کو باقاعدہ طور پر لیٹر لکھ دیا ہے۔ وہ شبیہہ علم کے ماتمی جلوس کی سکیورٹی چیکنگ کے موقعہ پر رضا جعفری ایڈووکیٹ سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر مجید، انچارج سکیورٹی برانچ چوہدری عبدالخالق، حاجی محمد علم چوہدری، سید علی گیلانی، اشعر نعمان، مرزا محمد ارشد اقبال سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 417735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417735/ضلع-خانیوال-میں-10-محرم-الحرام-کو-موبائل-فون-بند-رہینگے-اور-موٹرسائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org