QR CodeQR Code

حکومت نے غیر معروف اور شرپسند مولویوں کو امن کمیٹیوں میں رکھا ہوا ہے، معصوم نقوی

2 Nov 2014 18:48

اسلام ٹائمز: حکومت کو ایسے لوگوں سے نجات حاصل کرنی چاہیے اور علما و مشائخ کو فرقہ واریت کے خاتمے کا ٹاسک دیں اور ان کے مشوروں پر عملدرآمد بھی کریں تو ملک میں امن قائم ہو جائے گا لیکن اگر حکومتی سرپرستی میں فرقہ پرست اور دہشت گرد گروہوں پروان چڑھتے رہے تو بدامنی کو نہیں روکا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ معصوم نقوی نے کہا ہے کہ حکومت صرف محرم الحرام میں ہی علما و مشائخ کو یاد نہ کرے، درگاہوں کے متولیوں، مدارس کے طلبا اور عام لوگ ہی تحریک پاکستان کے ہراول دستہ تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ان کے مشوروں پر عمل کرے تو ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے وفد سے ملاقات اور سیمینار سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ فرقہ واریت روکنے کا بہترین طریقہ شرپسندوں مولویوں کی سرپرستی چھوڑنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن مولویوں کی غیر اخلاقی حرکات کو سب جانتے ہیں، وہی لوگ حکومتی اداروں اور امن کمیٹیوں میں مسلکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت کو ایسے لوگوں سے نجات حاصل کرنی چاہیے اور علما و مشائخ کو فرقہ واریت کے خاتمے کا ٹاسک دیں اور ان کے مشوروں پر عملدرآمد بھی کریں تو ملک میں امن قائم ہو جائے گا لیکن اگر حکومتی سرپرستی میں فرقہ پرست اور دہشت گرد گروہوں پروان چڑھتے رہے تو بدامنی کو نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے دین فروشی کے ذریعے اپنے محلات تعمیر کر لئے ہیں۔ ایسے لوگ معاشرے کے لئے ناسور ہیں، حکومت اور عوام ان سے خبر دار رہیں۔ یہ اصلاح امت نہیں، تباہی کا باعث ہیں۔ اسلام نے نفرت نہیں، محبت اور رواداری کا در س دیا ہے یہی پیغام کربلا ہے۔


خبر کا کوڈ: 417755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417755/حکومت-نے-غیر-معروف-اور-شرپسند-مولویوں-کو-امن-کمیٹیوں-میں-رکھا-ہوا-ہے-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org