QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے واہگہ دھماکے کی مذمت

2 Nov 2014 20:18

اسلام ٹائمز: رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس واردات سے انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں بے گناہ افراد کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حکومت انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو فی الفور ٹریس کر کے گرفتار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے اپنے الگ الگ بیانات میں لاہور میں واہگہ دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔ لاہور سے جاری کئے گئے اخباری بیانات میں دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی اس واردات سے انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں بے گناہ افراد کی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، حکومت انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو فی الفور ٹریس کر کے گرفتار کرے۔ دونوں رہنماؤں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ اسد نقوی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر کر دے۔


خبر کا کوڈ: 417765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417765/ایم-ڈبلیو-اور-ا-ئی-ایس-او-کی-جانب-سے-واہگہ-دھماکے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org