0
Sunday 2 Nov 2014 21:55

محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، مہدی شاہ

محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سات محرم الحرام کے موقع پر نکالے گیے جلوس کیلئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جلوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، تمام دستیاب وسائل امن و امان قائم رکھنے کیلئے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ پولیس فورس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ حکومت نے امن و امان قائم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اپنا سیاسی کردار ادا کریں تاکہ علاقے میں جاری امن کے فضاء کو قائم رکھا جا سکے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے علماء کرام، مساجد بورڈ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلسنت مساجد بورڈ کے ممبران کی جلوس میں شرکت اور اہلسنت کی جانب سے جلوس کیلئے سبیل کے انعقاد کرنے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے تمام صوبوں کیلئے ایک مثال قرار دیا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی متبرک ذات اور حضرت امام حسینؑ کی قربانیاں کسی خاص فرقے کیلئے نہیں تھیں بلکہ اسلام کو بچانے کیلئے قیام کیا تھا اور کربلا میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 417769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش