QR CodeQR Code

شیعہ سنی میں اختلافات پیدا کرنیوالے استعمار کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، توحید علوی

2 Nov 2014 22:14

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے تمام عالَم اسلام کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے دوران اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم بھائی چارے، اخوت، مساوات اور اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے جبکہ آج کل ا ستعمار کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے شیعہ، سنی میں اختلافات پیدا کرنے کے در پے ہیں۔ اِن خیالات کا اِظہار  آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کے لئے تمام عالَم اسلام کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے دوران اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اجلاس میں سیکورٹی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 417771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417771/شیعہ-سنی-میں-اختلافات-پیدا-کرنیوالے-استعمار-کے-مشن-کو-پایہ-تکمیل-تک-پہنچا-رہے-ہیں-توحید-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org