QR CodeQR Code

شہیدہ سحر بتول ایک بہادر بچی تھی، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سید محمد رضا

3 Nov 2014 00:29

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں چند روز قبل شہید کی جانیوالی سحر بتول کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے ملٹری انٹیلیجنس کوشاں ہے، جبکہ اس ظلم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید محمد رضا سے گفتگو میں شہیدہ سحر بتول کے والد کا کہنا تھا کہ اغوا کے دن جب وہ صبح دفتر کیلئے روانہ ہوئے تو انکی بیٹی گھر سے باہر  کھیل رہی تھی، بعدازاں اسکی ماں اور بہنوں نے ڈھونڈا تو گھر کے قریب ہی کچرے کے ڈھیر سے اسکی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی طور پر اسے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم نے سحر بتول کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ لیکن ڈاکٹروں کیمطابق چھوٹی سی ننھی بچی نے اپنی عزت کیلئے آخری دم تک ملزم کیساتھ مقابلہ کیا، جسکی مثال پہلے نہیں ملتی۔ اسکے علاوہ خفیہ ادارے اس کیس میں ملوث عناصر کیخلاف پہنچنے کیلئے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سید محمد رضا نے شہیدہ سحر بتول کے والد کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے، بچی پر بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بچی کے والد کو ہر سطح پر مکمل امداد کی یقین دہانی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 417784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417784/شہیدہ-سحر-بتول-ایک-بہادر-بچی-تھی-ملزمان-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچائیں-گے-سید-محمد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org