0
Monday 3 Nov 2014 03:42

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک گیر کرکے دہشتگردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے، الطاف حسین

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک گیر کرکے دہشتگردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واہگہ بارڈر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث دہشت گرد پھیل گئے، تخریب کاروں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر خودکش حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا پاکستانی فوج اور حکومت کیلئے چیلنج ہے، اسپتالوں میں خون کی کمی ہے، عوام عطیات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان میں فوجی آپریشن کے باعث دہشتگرد ملک میں پھیل گئے، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے، دہشتگردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 417787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش