0
Monday 3 Nov 2014 17:36

داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں کینیڈا کی شمولیت

داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں کینیڈا کی شمولیت
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں برسرپیکار داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد میں کینیڈا بھی شامل ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جس کی تصدیق کینیڈا کے وزیر دفاع راب نکلسن نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کینیڈین فضائیہ کے سی ایف 18 جنگی طیاروں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے عراق کے صوبہ فلوجا میں داعش کے ٹھکانوں پر لیزر گائیڈڈ بم گرائے، تاہم اس بمباری سے داعش کا کتنا نقصان ہوا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی دہشت گردی کے خلاف کینیڈا کی حکومت کے عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی سربراہی میں کئی یورپی اور عرب ممالک داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہیں، جبکہ کینیڈا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بننے کی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 417851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش