0
Monday 3 Nov 2014 17:40

امام حسین (ع) کی محبت تمام مکاتب فکر کی مشترکہ میراث ہے، محمد اکبری

امام حسین (ع) کی محبت تمام مکاتب فکر کی مشترکہ میراث ہے، محمد اکبری
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی میں محرم الحرام اور شہادت امام عالی مقام (ع) کی مناسبت سے مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مسالک کے علماء نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل محمد اکبری نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت ہر مکتبہ فکر کے نذدیک قابل احترام اور مشترکہ میراث ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محبت حسین علیہ السلام کو دینی و قرآنی معلومات کو عام کرنے میں استعمال کریں۔ دشمنان اسلام اس تاک میں ہیں کہ مسلمانوں کے فرقوں میں باہمی اختلاف کو ہوا دیں اور ان میں نفرت کا بیج بوئیں، انہوں نے اس تشویش کا اظہارکیا کہ اختلافات صرف مسلمان ممالک میں ہی پروان چڑھائے جاتے ہیں۔ ان اختلافات کا راستہ تعلیمات امام عالی مقام (ع) پر عمل پیرا ہو کر ہی روکا جا سکتا ہے۔ مقررین میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ حیدر علوی، علامہ قمر زیدی، پیر عظمت اللہ قادری،پیر فرہاد علی شاہ، پیر عتیق احمد چشتی، آغا نیئر عباس، مولانا اشرف جعفری، مولانا ظہیر عباس اور دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 417854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش