QR CodeQR Code

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

3 Nov 2014 19:00

اسلام ٹائمز: جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام مظلوم شریک ہوئے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ امام بارگاہ اثناء عشری سے شروع ہونے والا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ اثناء عشری میں ہی اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسین علیہ اسلام نے نوحہ خوانی، ماتم داری اور زنجیر زنی کرکے کربلا والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام مظلوم شریک ہوئے۔ اس موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اتنظامات کئے گئے اور جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور تحریک بیداری کی طرف سے اسٹالز لگائے گئے جبکہ مختلف رہنماوں نے جلوس میں شرکت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 417879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417879/اسلام-ا-باد-میں-نویں-محرم-الحرام-کا-جلوس-پرامن-طور-پر-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org