0
Monday 3 Nov 2014 22:35

مسلم امہ کی ترقی کا راز وحدت، یکجہتی اور سیرت حسین ؑ کی پیروی کرنا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

مسلم امہ کی ترقی کا راز وحدت، یکجہتی اور سیرت حسین ؑ کی پیروی کرنا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ مسجد باب العلم میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلم امہ کی ترقی کا راز وحدت یکجہتی اور سیرت حسین ؑ کی پیروی میں ہے۔ امام حسین ؑ نے اپنے بدترین دشمن کے ساتھ بھی اچھا سلوک کیا اور کبھی کسی کیلئے بد دعا نہیں کی، آپ ؑ نے اپنا پورا گھرانا قربان کردیا آج بھی مسلمان آپ جیسی بلند اور مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلیں تو مسلم امہ متحد ہو جائے اور نفرتوں کی کوششوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ تحمل و برداشت اور صبر کامہینہ ہے لہٰذا ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ اپنے عمل و کردار سے کسی کو تکلیف نہ ہو اور انسانیت کا احترام بھی باقی رہے۔ انہوں نے پر تشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ مقدس ایام میں فتنہ و فساد کی سیاست قابل افسوس ہے اور جو عناصر یہ واقعات کررہے ہیں وہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے علماء، خطباء و ذاکرین سے کہا کہ وہ اس ماہ میں ہم آہنگی کی بات کریں۔
خبر کا کوڈ : 417910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش