QR CodeQR Code

ملک بھر میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، علامہ مرزا یوسف

3 Nov 2014 22:42

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ درندہ صفت دہشت گرد اسلام دشمن قوتوں کے اشاروں پر یہاں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور انہیں مزید ڈھیل دی گئی تو پھر یہاں کوئی نہیں بچ پائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین، صغیر عابد رضوی اور سید علی اوسط نے واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں، خواتین اور بچوں کا خون بہانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، دہشت گرد یہ بات سمجھ لیں کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر طرح کی جدوجہد میں شامل ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک بھر میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت سے سخت آپریشن کیا جائے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک کاروائیوں کو جاری رکھا جائے کیونکہ درندہ صفت دہشت گرد اسلام دشمن قوتوں کے اشاروں پر یہاں دہشت گردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں، اگر انہیں مزید ڈھیل دی گئی تو پھر یہاں کوئی نہیں بچ پائیگا۔ بعد ازاں شہداء اور زخمیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور حکومت سے کہا گیا کہ وہ متاثرین کو ریلیف دیں اور شرپسند ٹولوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 417912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417912/ملک-بھر-میں-کالعدم-مذہبی-جماعتوں-کے-خلاف-سخت-آپریشن-کیا-جائے-علامہ-مرزا-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org