0
Tuesday 4 Nov 2014 00:09

یوم عاشور، کشمور کندھ کوٹ میں 41 چھوٹے بڑے عزاداری کے جلوس نکالے جائیں گے

یوم عاشور، کشمور کندھ کوٹ میں 41 چھوٹے بڑے عزاداری کے جلوس نکالے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر سندھ کے ضلع کشمور کندھ کوٹ کے مختلف شہروں کندھ کوٹ، بخشاپور، بڈانی، غوثپور، کرمپور، تنگوانی، گڈو، ملیر، رسالدار سمیت مختلف دیہاتوں میں 41 چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے، 121 مجالس ہونگی۔ کندھ کوٹ اور کشمور میں پانچ پانچ جگہ شام غریباں کا انعقاد کیا جائیگا، 07 جلوس انہتائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع سندھ بلوچستان اور پنجاپ کی سنگم پر ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے ریڈالرٹ جاری کرکے سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے رینجرز اور پولیس کی 19 اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔ ڈی آئی بی کے ضلع انچارج اختیار پھنیار کے موجب ضلع بھر میں مجالس اور جلوس کی حفاظت کیلئے 2195 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز کے 150 جوان اپنے فرائض انجام دیں گے، سات جلوس انتہائی حساس ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی جلوس اور مجلس کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگایا گیا جوکہ بڑاسیکورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی، شیعہ علماء کونسل کے غلام جعفر حیدری، بشیر حیدری، ڈاکٹر نثار شیخ و دیگر نے بھی اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی ناکام پالیسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

درایں اثناء ضلع کشمور کندھ کوٹ میں نویں محرم کے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے ہیں کندھ کوٹ کے ممتاز محلہ میں مرحوم صحافی محمد علی ہاشمی کے بیٹے صحافی غلام عباس ہاشمی کے گھر سے علم پاک کا ماتمی جلوس برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاھ درگاھ سید غلام شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب غریب آباد محلہ سے حاجی محمد صادق شیخ کے گھر سے علم پاک کا ماتمی جلوس درگاھ جمن شاہ تک کشمور میں دو مقامات پیر فتح شاہ سے علم پاک جلوس درگاھ فتح شاہ تک اختتام پذیر ہوا جبکہ چنہ شادی ہال سے مجلس عزا اور ماتمی جلوس موچی بازار سے امام بارگاہ جامعۃ الرضا پر اختتام پذیر ہوا۔ بخشاپور میں نویں محرم سیج کا ماتمی جلوس امام بارگاہ الحسینی سے برآمد ہوکر مختلف روٹ سے دوبارہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ کشمور میں مرکزی امام بارگاہ علمدار چوک سے تنگوانی تحصیل میں 09 محرم کا جلوس برآمد ہوا جو کے مختلف چوکوں چوراہوں سے ہوتا ہوا شاہی بازار حسینی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظام کئے گئے تھے۔ ذاکرین نے اہل بیت کی قربانی پر روشنی ڈال کر ان کی جانب سے دیا گیا سبق ابد تک یاد کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ مومنین نماز کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ امام پاک نے سجدے میں سرکٹایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 417922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش