QR CodeQR Code

امام حسین (ع) کی جدوجہد اقتدار کے چور دروازے بند کرنے کا درس دیتی ہے، وزیراعظم نواز شریف

4 Nov 2014 07:45

اسلام ٹائمز: یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی جدوجہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے اور ظلم کے نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امام حسین کی جدوجہد اقتدار کے چور دروازے بند کرنے کا درس دیتی ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب حضرت امام حسین کے پیروکار ہیں اور ہمیں واقعہ کربلا میں دی جانے والی قربانی پر فخر ہے، حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ جمہوریت کی بقاء صرف حضرت امام حسین کے راستہ پر چل کر ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضرت امام حسین کی جدوجہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے، ظلم کے نظام کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، چور دروازے سے اقتدار کے راستوں کو تالہ لگانے کا درس دیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 417939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417939/امام-حسین-ع-کی-جدوجہد-اقتدار-کے-چور-دروازے-بند-کرنے-کا-درس-دیتی-ہے-وزیراعظم-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org