QR CodeQR Code

آخری گیند تک لڑوں گا، اسمبلی میں بیٹھے 70 فیصد لوگ ٹیکس چور ہیں، عمران خان

5 Nov 2014 21:41

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں شریف خاندان کی سکیورٹی کیلئے پولیس کا سالانہ خرچ پچاس کروڑ روپے ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گروی رکھ کر قرض لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی بڑے نے جھوٹ بولنے پر آج تک معافی بھی نہیں مانگی۔ اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ میں شریف خاندان کی سکیورٹی کیلئے پولیس کا سالانہ خرچ پچاس کروڑ روپے ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گروی رکھ کر قرض لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کی حامی جماعتوں کے اندر انتشار ہے، اسمبلیوں میں بیٹھے ستر فیصد ارکان ٹیکس چور ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پچیس فیصد کم ہوئی اور حکومت نے صرف نو فیصد کمی کی۔ پیٹرول کی قیمت آٹھ روپے فی لیٹر مزید کم ہونی چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ آخری گیند تک لڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کا قتل شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 418129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418129/آخری-گیند-تک-لڑوں-گا-اسمبلی-میں-بیٹھے-70-فیصد-لوگ-ٹیکس-چور-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org