0
Wednesday 5 Nov 2014 23:03

شام سے واپس آنے والے دہشت گردوں کا خوف، فرانس میں نیا قانون منظور

شام سے واپس آنے والے دہشت گردوں کا خوف، فرانس میں نیا قانون منظور
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی پارلیمان نے دہشت گردی کے انسداد کے لئے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت جہاد پر جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی بھی شخص پر سفری پابندی عائد کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق اس قانون کے تحت مشتبہ فرانسیسی شہری کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ 6 ماہ کے لئے ضبط کیا جا سکے گا اور اس کے بعد اس کی صرف دو سال کے لئے تجدید کی جائے گی، یہ مدت گزرنے کے بعد مشتبہ شخص کو دوبارہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید کرانا ہو گی۔ اس قانون کے تحت ازخود دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو سزا دی جا سکے گی اور فرانس کی سلامتی کے لئے کسی بھی ممکنہ خطرے کا موجب بننے والے یورپی یونین کے رکن ممالک کے کسی بھی شہری کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے کو روکا جا سکے گا۔ اس قانون کی فرانسیسی پارلیمان نے ایسے وقت میں منظوری دی ہے جب فرانسیسی حکام اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ عراق اور شام میں لڑائی میں حصہ لینے کے لئے جانے والے شہری ملک لوٹنے کے بعد حملے کر سکتے ہیں اور ملکی سلامتی کے لئے خطرے کا موجب بن سکتے ہیں۔ فرانسیسی سینیٹ کے ارکان کی اکثریت نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا ہے لیکن گرین اور دائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ کمیونسٹ ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ وہ اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ اس قانون سے شہری آزادیوں پر قدغنیں لگ جائیں گی۔ فرانس کے ایک گروپ ''لا قادریچر دو نیٹ'' نے قبل ازیں اس بل کی سخت مخالفت کی تھی اور اس کو نامناسب، خطرناک اور آزادیوں کے لئے تباہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک ہزار سے زیادہ شہری یا فرانس میں مقیم لوگ جہادی نیٹ ورکس کی سرگرمیوں میں شریک ہیں اور وہ ممکنہ طور پر عراق اور شام میں مختلف گروپوں میں شامل ہو کر لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 418137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش