0
Wednesday 5 Nov 2014 23:40

سعودی عرب میں یوم عاشور کے موقعے پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے، عالمی خبر رساں ادارے

سعودی عرب میں یوم عاشور کے موقعے پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے، عالمی خبر رساں ادارے
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ اکثریت والے مشرقی صوبے الاحسا کے شہر الدالوہ میں یوم عاشور کے موقعے پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور نو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق پستولوں اور خودکار ہتھیاروں سے لیس تین نقاب پوش افراد نے ایک عمارت سے نکلنے والے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چھ لوگوں کو الدالوہ حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک کسی گرفتاری یا واقعے کے محرکات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ امام بارہ گاہ کے اندر یوم عاشور کی تقریب کے شرکا پر کی گئی۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کی اکثریتی آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جو سعودی عرب میں اقلیت ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ انھیں ملک کے سنی حکمرانوں کے فرقہ وارانہ امتیاز کا سامنا ہے اور علاقے کے قدرتی وسائل سے پیدا ہونے والی دولت کا فائدہ بھی انھیں کم پہنچتا ہے۔ یاد رہے کہ قطیف میں 2011 کے اوائل میں شورش شروع ہو گئی تھی، مظاہرین اُن نو افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے، جنھیں مقدمہ چلائے بغیر کئی برسوں سے قید رکھا گیا تھا۔

گذشتہ ماہ ہی ایک عدالت نے ملک کے معروف شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے بے بنیاد الزام میں سزائے موت سنائی تھی، شیعہ رہنما 2011 میں ملک کے مشرقی صوبے قطیف میں ہونے والے حکومت مخالف عوامی مظاہروں کے بڑے حامیوں میں سے ایک تھے۔
خبر کا کوڈ : 418143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش