0
Thursday 6 Nov 2014 08:38

انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی امریکی کمپنیاں داعش کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس کا کام کر رہی ہیں، رابرٹ ہینی گن

انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی امریکی کمپنیاں داعش کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس کا کام کر رہی ہیں، رابرٹ ہینی گن
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے اعلٰی ترین انٹیلی جنس اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکہ کی بڑی کمپنیاں داعش جیسے دہشتگردوں کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس کا کام کر رہی ہیں۔ برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشن ہیڈ کوارٹر کے نئے ڈائریکٹر رابرٹ ہینی گن نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف ممالک سے شام اور عراق جاکر لڑنے والے انتہا پسند انٹرنیٹ کو اپنی اشتہاری مہم، مخالفین کو دھمکانے اور انتہا پسندی کا پرچار کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی دہشتگردوں کو ان خفیہ معلومات سے بھی فائدہ پہنچا ہے جو امریکی کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے ظاہر کر دی تھیں۔ ہینی گن نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویسی اور سکیورٹی میں توازن پیدا کریں ورنہ خونریزی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 418173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش